phase two ka ifteta marium nawaz khud karen

سینئر صحافی کے آبائی گھرپر بااثر افراد کی فائرنگ۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئر صحافی و کونسل بر طفیل شریف کے حاصل پور میں واقع آبائی گھر پر با اثر افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی پر زور مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے خوف ہو ہر اس پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کے تدارک کے لئے انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب و آئی جی پنجاب سے اس واقعہ کا فوری کا نوٹس لینے اور تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں