sahafat ki azadi keliye azaadai convention munaqid karne kaa aelan

سینئرصحافی کاکاغلام علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔۔

کراچی پریس کلب میں سینئر صحافی غلام علی خوجہ المعروف کاکا غلام علی کی21 اکیسویں برسی کے موقع پر مرحوم کی یاد میں تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا، جس میں کراچی پریس کلب کا بھی اشتراک شامل تھا۔ 80 کی دہائی سے شعبہ صحافت اور خاص طور پر کرائم رپورٹنگ کے شعبے سے وابستہ سینئر صحافیوں سمیت ایسوسی ایشن کے ممبران، عہدیداران اور صدر سمیت دیگر صحافی بھی شریک ہوئے۔ سینئر صحافی غلام علی کاکا کی یاد میں 21 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں، سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل، سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کاشف ہاشمی اور جنرل سیکریٹری ریحان چشتی سمیت سی آر اے کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانان گرامی اور شرکاء کو تعزیتی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہا گیا۔ کرائم رپورٹنگ کی فیلڈ میں اپنی خداداد صلاحیتوں اور پڑھنے لکھنے کے شوق کی بدولت اپنا لوہا منوانے والے ڈان نیوز کے سینیئر صحافی مرحوم غلام علی کاکا سے جڑی یادیں اور باتیں سینئر صحافیوں مقررین کی زبانی شرکاء سے خطاب کے دوران سامنے آئیں۔ تعزیتی ریفرنس میں سینئر صحافی علاؤ الدین خانزادہ، مقصود احمد یوسفی، خورشید عباسی، ارمان صابر، سرفراز احمد اور عارف بلوچ نے غلام علی کاکا کے ساتھ بیتے ہوئے پل اور بعض پرانی یادیں شرکاء سے بانٹیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غلام علی کاکا کرائم رپورٹرز کیلئے استادوں کا درجہ رکھتے تھے جن کا طریقہ صحافت آج بھی فیلڈ میں نئے آنے والے کرائم رپورٹر کیلئے مشعل راہ کی مانند ہے۔ سینئر صحافی علاؤ الدین خانزادہ نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مرحوم غلام علی کاکا 2003 تک بطور کرائم رپورٹر اپنی مثال آپ رہے، مرحوم غلام علی کاکا اپنی زندگی میں باقاعدہ کسی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تو نہیں رہے تھے البتہ اس کے باوجود انہوں انگریزی ، فارسی اور عربی سمیت نصف درجن سے زائد زبانوں پر مکمل عبور حاصل تھا۔ ایڈیٹر بزنس ریکارڈر وا سینئر صحافی سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ غلام علی کاکا کی جانب سے کی گئی کرائم رپورٹنگ کا طریقہ انداز اس وقت بھی نایاب تھا آج بھی ان کے کام کیلئے جو بھی تعریفی کلمات ادا کئے جائیں تو وہ ناکافی ہوں گے۔سینئر صحافی عارف بلوچ نے بھی شرکاء سے خطاب میں غلام علی کاکا کے ساتھ گزرے خوش گوار لمحات کی یادیں تازہ کیں اور اپنے صحافتی سفر کے دوران کاکا کی شاگردی پر فخر کا اظہار کیا۔ ایڈیٹر روزنامہ نئی بات مقصود یوسفی نے بھی غلام علی کاکا کی خدمات پر اپنے مخصوص انداز میں روشنی ڈالی اور انہیں ان کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ صدر سی آر اے شاہد انجم نے غلام علی کاکا کی 21 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سے جدا ہونے والے تمام صحافی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن ہمیشہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتی رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں