کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں مسلح ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو لوٹ لیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی کے مطابق سڑک کے کنارے چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور ان سے لوٹ مار کی۔ملزمان نے شہریوں سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی جس کے بعد وہ باآسانی فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم اباد نمبر 4 میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے چائےکے ہوٹل پر بیٹھے ڈان نیوز کے کرائم رپورٹر عاصم خان کے بیٹے اور چار دوستوں سے قیمتی موبائل فون چھینے اور فرار ہوگئے۔ ناظم آباد نمبر چار کو سی سی ٹی وی کیمروں سے کور کرنے کے دعوی بے سود ٹابت ہوئے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ناظم آباد تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عام ہیں۔متاثرہ افراد نے لوٹ مار کی واردات کے حوالے سے فوری پولیس کو آگاہ کیا ۔پولیس روایتی ٹال مٹول , لوٹ مار کا شکار ہونے والوں سے پولیس نے موبائل فون کے ڈبے لانے کا کہے کر تھانے سے روانہ کردیا۔ ڈان کے رپورٹر عاصم کے بیٹے سے یہ رواں دوسری واردات ہے، اس سے قبل عاصم خان کی رہائش گاہ کے نیچے سے چوری موٹر سائیکل کا بھی پولیس ایک ماہ میں سراغ نہیں لگاسکی۔
سینئرصحافی کا بیٹا دوستوں سمیت لٹ گیا۔۔
Facebook Comments