senior sahafi ghar mein gir kar zakhmi haspatal dakhil

سینئر صحافی گھر میں گرکر زخمی، اسپتال داخل

سینئر صحافی نادر شاہ عادل گزشتہ کئی روز سے گورنمنٹ سندھ لیاری جنرل اسپتال میں داخل ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نادر شاہ عادل گھر کے حمام میں پھسل کر گر گئے تھے جس وجہ سے ان  کے دائیں بازو کی ہڈی متاثر ہوئی ہے، جس کا آپریشن پیر یا منگل یعنی سات یا آٹھ مارچ کو متوقع ہے۔۔معروف کالم نگار شبیر احمد ارمان نے لیاری جنرل اسپتال میں اپنے استاد صحافی نادر شاہ عادل کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر نادر شاہ کے  فرزند صفدر شاہ بھی موجود تھے جو اپنے والد کی  تیمار داری  پر مامور ہے ۔  نادر شاہ عادل کی طبعیت قدرے بہتر ہے البتہ کمزور ہوگئے ہیں۔ نادرشاہ عادل نے بتایا کہ  ڈاکٹر اور نرس ان کا خاص خیال کررہے ہیں وہ اپنے علاج سے مطمئین ہیں ۔ یاد رہے کہ نادر شاہ عادل کئ مہینوں سے چلنے پھرنے سے  بھی قاصر ہیں ۔ ان کے فرزند صفدر شاہ نے بہی خواہوں سے اپنے والد کےلئے دعائے صحت کی درخواست کی ہے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں