ڈپٹی چیئرمین دستور گروپ اور سینئر صحافی ناصر محمود گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔۔ تفصیلات کے مطابق دستور گروپ کے ڈپٹی چیئرمین سابق سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور سینئر صحافی رپورٹر نیشنل کورئیر ناصر محمود پیر کی شام اپنے گھر واقع گلستان جوہر سے موٹر سائیکل پر نیشنل کورئیر کے دفتر نارتھ ناظم آباد جارہے تھے کہ راستے میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگئے۔۔انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہچایا گیا جہاں ان کے زخمی گلے پر 8 ٹانگے لگائے گئے طبی امداد کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Facebook Comments