سینئر صحافی رکن ایبٹ آباد پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس سلطان محمود ڈوگر پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ سے شدید زخمی تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ سلطان محمود ڈوگر اپنی رہائش گاہ جناح آباد میں موجود تھے ان کے پڑوسی نوشاد اور اس کے بھائیوں نے گھر پر آکر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق انہیں پانچ گولیاں لگی ہیں،جس پر تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔۔صحافیوں نے قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Facebook Comments