senior sahafi dehshat gardi ke muqadme se bari

سینئر صحافی دہشت گردی کے مقدمے سے بری۔۔

سہون کی عدالت نے سینئر صحافی اور سابق صدر سہون پریس کلب یاسین رند اور ان کے رشتہ داروں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سہون پولیس کی جانب سے سات اگست دو ہزار سترہ کو رجسٹر کئے گئے کیس میں بری کردیا۔ پچاس سے زائد صحافیوں کے خلاف گزشتہ تین سالوں میں تقریباً ستائیس مقدمات سنگین جرائم کی شقوں خصوصاً انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق کے تحت رجسٹرڈ کئے گئے تھے جن میں سے اٹھارہ مقدمات میں صحافی بے گناہ ثابت ہوئے جبکہ بقیہ نو مقدمات کی سماعت صوبے کی مختلف عدالتوں میں جاری ہیں۔s

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں