کراچی پریس کلب کے سینئرممبر،بزرگ صحافی اوراین این آئی نیوز ایجنسی کے سابق بیوروچیف روزنامہ ایکسپریس کے سینئراسپورٹس رپورٹر زبیر نذیرخان کے والد نذیر خان جمعرات کی شام 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ(دوپہر 1 بجے)جامعہ مسجد شمسی، شمسی سوسائٹی وائرلیس گیٹ نزدکراچی ایئرپورٹ اداکی جائے گی جبکہ تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں ہوگی ۔مرحوم نذیرخان روزنامہ جسارت کے چیف رپورٹر بھی رہے ۔مرحوم سابق صدر جنرل ایوب خان کے دور میں 2مرتبہ بی ڈی ممبربھی منتخب ہوئے ۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی ،دیگرعہدیدارون و گورننگ باڈی کے ارکان نے سینئر صحافی نذیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کے عہدیداروں نے کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور مرحوم کے صاحبزادے زبیر خان سے ان کے والد نذیر خان کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی پریس کلب ایک سینئرممبرسے محروم ہوگیاہے،دکھ کی اس گھڑی میں کراچی پریس کلب آپ کے برابرکا شریک ہے۔۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے دعاکی کہ اللہ پاک مرحوم نذیر خان کی کامل مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کوصبرجمیل دے آمین۔
