حیدرآباد پریس کلب کے سینئر ممبر راشد شفیع علالت کے باعث بستر تک محدود ہوکر رہ گئے۔۔ صحافتی تنظیموں، حیدرآباد پریس کلب اور ادارے کیجانب سے کسی قسم کی مدد نہیں کی جارہی گزشتہ دو دہائیوں سے صحافت سے واسبطہ سینئر صحافی عارضہ جگر میں مبتلا ہیں اور علالت کے باعث انہیں صحافتی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات درپیش تھیں تو انکے ادارے ایکسپریس نیوز نے بھی ان سے منہ موڑ لیا شدید علالت اور کسمپرسی کی زندگی بسرکرنیوالے صحافی کی نہ تو صحافتی تنظیمیں مدد کررہی ہیں اور نہ پریس کلب حکومت کیجانب سے صحافیوں کی فلاح وبہود کے لئے ملنے والے فنڈز سے انکی مدد کررہا ہے۔۔ راشد شفیع سے قبل اقبال قریشی. عثمان اجمیری سمیت کئی صحافی علالت کے باعث جہاں فانی سے جاچکے انکی بھی کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی گئی اور اب راشد شفیع بھی اسی رویہ کا شکار نظر آرہے ہیں۔۔

Facebook Comments