اسلام آباد میں مقیم صحافی، اینکرپرسن اور چیئرمین ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان سبوخ سید نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان سے متعلق خبریں پوسٹ کرنے پر فیس بک نے ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے۔۔سبوخ سید نےا پنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ فیس بک نے میرا اکاؤنٹ طالبان سے متعلق خبریں شیئر کرنے پر بلاک کردیا ہے، انہوں نے اپنے فالوورز سے اپیل کی وہ ان کا اکاؤنٹ اور پیج کھلوانے میں ان کی مدد کریں۔۔اس سے قبل دو مئی دوہزار سترہ کو امریکی اخبار یوایس اے ٹوڈے نے انکشاف کیا تھا کہ، سبوخ سید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنا فیس بک آئی ڈی تبدیل کردیا ہے۔۔ امریکی اخبار نے سبوخ سید کے حوالے سے بتایاتھا کہ۔۔میں مزید رسک نہیں لے سکتا، لوگ مجھے کافر کہہ رہے ہیں اور میری پوسٹوں پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔۔فی الحال سبوخ سید کا ذاتی فیس بک اکاؤنٹ، فیس بک پیج، آئی بی سی اردو کا آفیشل فیس بک پیج جسے وہ خود چلاتے ہیں ، ناقابل رسائی ہے۔
