کراچی میں اسٹریٹ کرائمز تھمنےکا نام نہیں لے رہے۔گلی کوچے،شاہراؤں سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی، ہر جگہ ہتھیاربند ڈاکو کسی بھی وقت دھڑلے سے ڈکیتی کردیتے ہیں، چائے کے ہوٹلوں پر بھی بیٹھنا محفوظ نہیں رہا۔ گزشتہ روز ایکسپریس نیوز کے سئنیر کرائم رپورٹر یاسین جبلپوری کے بھانجے سے حسن اسکوائر کے قریب لوٹ مار کی گئی۔ بھانجا عمیر کمال ایم اے جناح روڈ پر موٹرسائیکل پارٹس کے ہول سیلر کے پاس ملازم ہے اور اپنی ماہانہ تنخواہ لے کر اپنے گھر گلشن اقبال تیرہ ڈی آرہا تھا۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان عمیر کمال سے تیس ہزار روپے سے زائد نقدی اور موبال فون لوٹ کر فرارہوگئے۔ بھانجے نے پولیس کے بے جا سوالات سے بچنے کے لیے واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع نہیں دی۔
Facebook Comments