پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے راولپنڈی میں اساتذہ کے احتجاج کی کوریج کرنے والے فوٹو جرنلسٹ کو پولیس کی جانب سے زدوکوب کرنے کی مذمت کی ہے۔روزنامہ اوصاف سے وابستہ سینئر فوٹو جرنلسٹ فیصل خان پر پنجاب پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں اسے سر سے بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے۔ایک بیان میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔افضل بٹ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ۔۔پی ایف یو جے راولپنڈی پولیس کے فوٹو جرنلسٹ فیصل خان پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے جو اساتذہ کے مظاہرے کی کوریج کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments