سینئر فوٹو جرنلسٹ فرقان شاکر جو حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اب ان کی طبیعت اللہ کے فضل سے بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ فرقان شاکر کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے جہاں ان کے اہل خانہ نے درپیش مالی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ صدر ارشد انصاری کو بتایا گیا کہ مالی مسسائل کی وجہ سے گھر کا نچلا پورشن پانچ لاکھ کے عوض گروی رکھ دیا گیا جبکہ روزمرہ اخراجات اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی فرقان شاکر کا گھرانہ مشکلات کا شکار ہے ۔ ارشد انصاری نے گروی کی رقم کی واپسی کا بندوست کیا اور وہ رقم ادا کر دی گئی ۔ ارشد انصاری نے ماہانہ اخراجات کے لیے بھی معقول رقم کا انتظام کر دیا ہے جو ہر ماہ ان کے گھرانے کو ملے گا ۔ اب فرقان شاکر کی فیملی گروی شدہ پورشن کو کرایہ پر دے گی جس سے ہر ماہ معقول کرایہ آئے گا ۔ فرقان شاکر کی فیملی نے گروی پورشن کو واپس دلوانے اور مالی مسائل کو مستقل حل کرنے پر ارشد انصاری کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ بھی موجود تھے۔۔
