امریکی محکمہ خارجہ کے ماتحت ادارہ وائس آف امریکا سے پاکستان کے سینئر صحافی اویس توحید کو فارغ کردیاگیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اویس توحید ان دنوں نوٹس پیریڈ پر ہیں۔۔پپو نے بتایا ہے کہ ۔۔ نومنتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے امریکا میں ٹرانزیکشن پیریڈ چل رہا ہے جس میں نئے صدر کی ٹیمیں مختلف سرکاری محکموں کی انسپکشن کرتے ہیں اور وہاں کے تازہ ترین حالات کی جانکاری حاصل کرتے ہیں، اسی سلسلے میں امریکی نے نومنتخب نائب صدر کی اہلیہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے وائس آف امریکا بھی دورہ کیا اور وہاں سو سے زائد بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اویس توحید کی تقرری کو خلاف ضابطہ قرار دیا گیا۔۔ امریکی قوانین کے مطابق جس شہری کو امریکا میں رہائش اختیار کئے تین سال سے زائد عرصہ ہوتو اسے سرکاری محکموں میں نوکری دی جاتی ہے، اس کیس میں ایسا نہیں تھا۔۔ پپو نے مزید بتایا کہ وائس آف امریکاکی اردو سروس کا سربراہ ایسے شخص کو بنایاگیا ہے جس کا تعلق انڈیا سے ہے اور اسے اردو پڑھنا، لکھنا بالکل نہیں آتی۔۔