امریکہ میں رواں ہفتے انتقال کر جانے والے سینئر پاکستانی صحافی انجم ہیرلڈ گِل کی تدفین امریکی ریاست میری لینڈ میں کی جائے گی. انجم ہیرلڈ گِل گزشتہ اتوار کو پھیپھڑوں کے کنسر کے باعث ہولی کراس ہسپتال سلور سپرنگ میری لینڈ میں انتقال کر گئے تھے. فرانسس جے کولئینز فیونرل ہوم میری لینڈ کے مطابق انجم ہیرلڈ گِل کی آخری رسومات آج میموریل فرسٹ انڈیا یونائٹیڈ میتھوڈیسٹ چرچ، 9226 کولیزویل روڈ سلور سپرنگ، میری لینڈ میں ادا کی جائیں گی. جس کے بعد ان کی تدفین جارج واشنگٹن سیمنٹری، 9500 رگز روڈ ایڈلفی ،میری لینڈ میں کی جائے گی. جبکہ انکا آخری دیدار کولئنز فیونرل ہوم میں کیا جا سکتا ہے۔۔گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ امریکہ میں مقیم انجم ہیرلڈ گِل 1964ء کو گوجرانوالہ میں اشرف اور خورشید گِل کے ہاں پیدا ہوئے. انہوں نے ابتدائی تعلیم سنٹ جوزف سکول گوجرانوالہ جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے جرنلزم میں گریجویشن کی. انجم ہیرلڈ گِل نے 90ء کی دہائی میں لاہور سے اپنی صحافت کا آغاز کیا. وہ انگریزی اخبارات پاکستان ٹائمز، دی فرنٹیئر پوسٹ، دی نیوز، ڈیلی ٹائمز، ڈان، سماء نیوز، لاہور نیوز انٹرنیشنل و دیگر انگریزی اخبارات کے لیے کام کرتے رہے۔۔انجم ہیرلڈ گِل کی شادی 2009ء میں فلورا سے ہوئی جس کے بعد 2010ء میں وہ امریکہ منتقل ہوگئے تھے. لاہور میں قیام کے دوران وہ لاہور پریس کلب میں کے کئی سال تک متحرک اور فعال رکن رہے. لاہور سے امریکہ آنے کے بعد وہ میری لینڈ میں مقیم رہے. واشنگٹن ڈی سی میں انہوں نے کئی برس وائس آف امریکہ کے لیے بھی کام کیا۔۔
سینئرپاکستانی صحافی انجم ہیرلڈ گل کی آخری رسومات۔۔
Facebook Comments