mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

سینئر نیوز اینکر نے استعفا دے دیا۔۔

آج نیوز کے سینیئر نیوز اینکر مونس رضا نے آج نیوز کو خیر باد کہہ کر سماء جوائن کرلیا ہے ، پپو کے مطابق آج نیوز سے اپنے استعفی میں انہوں نے نئی مینجمنٹ پر سنگین الزامات عائد کیئے ہیں۔ اپنے استعفے میں اس نے نئی انتظامیہ سے اپنی جان کو لاحق خطرات کا تفصیلی ذکر بھی کیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کی جانب سے آڈیو لیکس میں کہا گیا تھا کہ جلد ہی ایک مخصوص فرقے سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو آج نیوز سے نکال دیا جائے گا اور ان میں سے ایک کو سول ایجنسی کی مدد سے مروا دیا جائے گا جس کے بعد اس فرقے سے تعلق رکھنے والے ورکرز میں سراسیمگی پھیل گئی تھی۔۔ یہ باتیں مارکیٹ میں آئیں تو اس فرقے کی تنظیموں نے آج نیوز انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ، انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔۔ تاہم ورکرز میں اب بھی بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ دو،تین روز سے اینکر چھٹیوں پر تھا، اسے انتظار تھا کہ جمعہ تک سیلری آئے تو وہ سما جوائن کرلے لیکن ایسا نہیں ہوا۔۔ لہذا اس نے ریزائن کرکے سما جوائن کرلیا

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں