وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے صحافی خالد جمیل کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔ صحافی خالد جمیل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔اس حوالے سے این سی سی اے نے تصدیق کی ہے کہ صحافی خالد جمیل کو گرفتار کیا گیا اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات جلد میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی۔یاد رہے اس سے قبل بھی صحافی خالد جمیل کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ دریں اثنا سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ بظاہر پیکا کا متنازع قانون ایک بار پھر صحافی کے خلاف استعمال کیا گیا ہے خالد جمیل کے خلاف ایف آئی آر سامنے نہیں آئی ہے لیکن شنید ہے کہ کچھ ٹوئٹس پر ان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔مطیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون میں سزائیں صرف دکھاو ے کی ہیں، آج تک جتنے صحافیوں کے خلاف یہ قانون استعمال کیاگیا کبھی وہ منطقی انجام تک نہیں پہنچا۔ خالد جمیل کی گرفتاری میڈیا اور صحافیوں کے لئے ایک طرح دھمکی ہے کہ اگر کوئی قانون اور جمہوریت کی بات کرے گا تو اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے گا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ خالد جمیل کی گرفتاری کے لئے پراسس اڈاپٹ نہیں کیاگیا، انہیں نوٹس دیا گیا نہ تفتیش کے لئے بلایاگیا بلکہ براہ راست گھر میں گھس کر گرفتارکرلیاگیا۔۔
سینئر صحافی خالد جمیل دوسری بار گرفتار۔۔
Facebook Comments
