سینئرصحافی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور۔

کراچی کی ایک عدالت نے سنیئر صحافی شاہ زیب جیلانی کی ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے کے عوض قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ایف آئی اے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں ان پر پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف تبصرہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے یہ مقدمہ مولوی اقبال حیدر نامی وکیل کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ جس میں انھوں نے موقف اپنایا ہے کہ مقامی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام ’آج کامران خان کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شاہ زیب جیلانی نے پاکستان کے ’مقدس‘ اداروں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں