سنئیر پلےبیک سنگر سلیم شہزاد بینائی سے محروم ھو گئے انھوں نے نارتھ کراچی کے ایک اسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کرایا تھا بقول سلیم شہزاد ڈاکٹر نے غلط آپریشن کیا جس کی وجہہ سے ان کی بینائی ضائع ہو گئی ۱۱ماہ سے وہ غلط آپریشن کی وجہ سے نا بینا ہو گئے ہیں گلوکار سلیم شہزاد نے سندھ گورنمنٹ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ ثقافت سمیت آرٹس کونسل اوردیگر ارباب اختیار سے درخواست کی ھے کہ وہ ان کی آنکھوں کے آپریشن کے لئے تعاون کریں کیونکہ ان کی مالی حالت ایسی نہیں ھے کہ وہ اپنی آنکھوں کا علاج کراسکیں واضع رہے کہ سلیم شہزاد بر صغیر کے معروف کلاسیکل گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد عظیم پریم راگی کا شمار نامور کلاسیکل گائیگوں میں ھوتا تھا۔۔

Facebook Comments