لاہور پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام سینئر فلم جرنلسٹ سید ساجد یزدانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت نامور فلم ساز سید نور نے کی جبکہ ممتاز فلم جرنلسٹ طاہر سرور میر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض طارق کامران نے سرانجام دیئے جبکہ لاہور پریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی نے میزبان کی حیثیت سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ساجد یزدانی کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کی قرار داد بھی پیش کی جسے سید نور سمیت شرکا نے سراہا۔امجد عثمانی نے کہا صحافت ادب و ثقافت سے ہی نکھرتی ہے، سید نور جیسے فلمی لیجنڈ کی لاہور پریس کلب آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سید نور لاہور پریس کلب کی اعزازی رکنیت کے مستحق ہیں،انھوں نے کہا کہ میں یہ تجویز صدر ارشد انصاری کی قیادت میں گورننگ باڈی کے سامنے رکھوں گا اور امید ہے کہ گورننگ باڈی اسے سند قبولیت بخشے گی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت لائبریری کمیٹی کے رکن سلمان رسول کو حاصل ہوئی جس کے بعد شرکا نے ساجد یزدانی کی صحافتی خدمات اور شخصیت پر روشنی ڈالی۔ گفتگو کرنے والوں میں مشفق راٹھور، احتشام سہروردی، گوشی خان، شہباز انور خان، طاہر اصغر، آفتاب خان، شہزاد فراموش، طاہر بخاری، جاوید آفتاب، سید بدر سعید اور ظہیر شیخ شامل تھے۔ لائبریری کمیٹی کے رکن میم سین بٹ، سینئر صحافی اقبال جکھڑ اور متین سعید سمیت صحافیوں اور شوبز سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر لائبریری کمیٹی کے برزگ رکن طارق کامران نے ظہیر کاشمیری کے تعارف سے مزین پورٹریٹ لاہور پریس کلب کو تحفے کے طور پر دیا جسے لائبریری میں آویزاں کر دیا گیا۔
سینئر فلم جرنلسٹ ساجد یزدانی کے اعزاز میں تقریب۔۔
Facebook Comments