senior directo baghaat nadeem hanif keliye press club mein ezazi membership

سینئر ڈائریکٹر باغات  ندیم حنیف کیلئے پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ ۔۔

سینئر ڈائریکٹر باغات گلبرگ ٹاون ندیم حنیف کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دے دی گئی ندیم حنیف کو پیشہ وارانہ امور کی انجام  دہی پر انکی خدمات کو دیکھتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا.واضح رہے کہ ندیم حنیف کا شمار شہر میں شعبہ ہارٹیکلچر کے سینئیر اور تجربہ کار ترین افسر کے طور پر کیا جاتا ہے یاد رہے گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں آرٹ گارڈن کی تیاری کے دوران بھی محکمہ باغات گلبرگ ٹاون و ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے خصوصی تعاون کیا اور شبانہ روز محنت سے کے پی سی کے آرٹ گارڈن کی تیاری میں اپنا اہم کردار ادا کیا جس پر انکی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ سے نوازا گیا.پریس کلب میں  سیکرٹری پریس کلب شعیب احمد خان نے ایک پروقار تقریب میں ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر موقع پر کراچی پریس کلب کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں پریس کلب کے پارک میں بھی ان کی معاونت رہی. چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ایسے قابل افسران ہمارے ٹاؤن کے لیے قابل فخر ہے ٹاؤن کی سطح پر یہ پہلے ڈائریکٹر ہیں جنہیں پریس کلب کی جانب سے ممبرشپ دی گئی ہے پریس کلب میں لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش کو صحافیوں اور ان کی فیملیز نے بھی سراہا اور بہترین پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد  پیش کی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں