senior cameraman ka camera street criminal ne chhenlia

سینئر کیمرہ مین کا کیمرہ اسٹریٹ کرمنلز نے چھین لیا۔۔

کراچی پریس کلب کے ممبر اور سینئر کیمرہ مین شکیل عادل کو سندھ اسمبلی کے قریب ڈکیتوں نے لوٹ کیا۔تفصیلات کےمطابق کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم زوروشور سے جاری ہیں، صحافیوں کو بھی معاف نہیں کیا جارہا ہے، منگل کے روز سندھ اسمبلی کے سامنے فوارہ چوک کے قریب ون ٹو فائیو پر سوار نامعلوم ڈکیت  فوٹو گرافر شکیل عادل سے لاکھوں روپے مالیت کا کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے ۔۔شکیل عادل  کے مطابق وہ کراچی پریس کلب میں تھے نماز تراویح کا وقت تھا اتنے میں دفتر سے فون آیا اور کہا گیا کہ فلان اسٹوری پر کام کرو اور سندھ اسمبلی پہنچو، وہ جیسے ہی سندھ اسمبلی کے سامنے اسٹوری پر کام کررہے تھے، اسٹریٹ کرمنلز نے جھپٹا مار کر کیمرہ چھینا اور کبوتر چوک کی جانب فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوٹوگرافرز اور کراچی پریس کلب، کے یوجیز کے رہنما بڑی تعداد میں شکیل عادل کے پاس پہنچے اور تھانہ آرام باغ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، ایس ایچ او تھانہ آرام باغ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں