ٹوئنٹی فور نیوز سے وابستہ سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا نے استعفیٰ دے دیا ۔پپو کے مطابق نسیم زہرا یکم جولائی سے لاہور سے آنے والے ٹیلون گروپ کے نیوز چینل کو جوائن کریں گی۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ نسیم زہرا سے تمام معاملات یوسف بیگ مرزا نے طے کئے جنہیں ٹیلون گروپ نے بحیثیت کنسلٹنٹ رکھا ہوا ہے۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ یوسف بیگ مرزا نے نسیم زہرا کے ساتھ ساتھ رئوف کلاسرا کو بھی ٹیلون گروپ میں شمولیت پر تیار کیاہے ۔۔پپو کے مطابق یوسف بیگ مرزا کے چارج سنبھالنے کے بعد ٹیلون گروپ کے ایم ڈی ندیم رضا نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔۔پپو کے مطابق نسیم زہرا کے ٹوئنٹی فور کو خیرباد کہنے کے بعد ان کی ٹیم کے ارکان بھی فارغ ہوجائیں گے۔
Facebook Comments