کالم نگار ، سینئیر اینکر پرسن اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے صدر کی نوجوان لڑکی سے فیس بک انباکس میں ہونے والی ٹھرک بے نقاب ہوگئی۔۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی لڑکی موصوف کے ٹھرک پن کے اسکرین شاٹس بھی منظرعام پر لے آئی، جس میں موصوف نے اپنی بڑھتی عمر اور بزرگی کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا۔۔۔ موصوف کی چیٹ سے لگ رہا تھا کہ وہ اس کھیل کے پرانے کھلاڑی ہیں۔۔۔ جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو موصوف نے اپنی دوسری آئی ڈی سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فیس بک آئی ڈی ہیک ہوگئی ہے۔۔۔ لیکن وہ یہ وضاحت نہ کرسکے کہ لڑکی سے چیٹ کے دوران وہ لڑکی کو متاثر کرنے کے لئے اپنے پرانے کالم اور تصاویر کہاں سے لے کر اس سے شیئر کرتے رہے؟؟لڑکی نے موصوف کے اسکرین شاٹس وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔ایسے لوگوں کا بے نقاب ہونا بہت ضروری جو ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں اور نام نہاد عزت و رتبہ کے پیچھے اپنا گھناؤنا چہرہ دانستہ چھپائے پھرتے ہیں،مجھے برے لوگوں کو دیکھ کر اتنی تکلیف نہیں ہوتی جو ایسے نام نہاد مہذب لوگوں کو دیکھ کر ہوتی ہے۔۔ موصوف کی آئی ڈی ہیک ہونے کے حوالے سےمحترمہ نے دعوی کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ایک محترمہ کو کچھ عرصہ قبل انکی جانب سے اسی طرح کی گھٹیا حرکت کا سامنا کرنا پڑا،کیا تب بھی انکی آئی ڈی ہیک ہو گئی تھی؟؟؟؟
