سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ویرئنٹ اومی کرون سے جلد صحتیاب ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا مگر بیماری کی وجہ سے میں اپنی پیاری دوست روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کر سکی۔انہوں نے منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بیماری کی حالت میں منیٰ طارق کی شادی میں شرکت کرکے دوسرے افراد کے لیے مسئلہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بدترین زکام کے باعث منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کر رہیں۔دریں اچنا اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کے شو کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کردیا۔بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنبل شاہد اور نیلم کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ میری پیاری بہن سنبل اور نیلم کا شو 18 تاریخ دن دو بجے ریلیز کیا جائے گا۔انہوں نے شو کے حوالے سے مزید نہیں بتایا کہ یہ شو کس طرز کا ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 6 مئی کو سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔
