مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک سینئر اداکارہ نظر انداز کیا جب کہ وہ مذکورہ اداکارہ کے احترام میں اٹھ کھڑی ہوئی تھیں۔مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔مومنہ اقبال نے اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جب انہوں نے سینیئر اداکارہ کو آتے ہوئے دیکھا تو وہ ان کے احترام میں اٹھ کھڑی ہوئیں اور انہیں جاکر سلام بھی کیا۔اداکارہ کے مطابق سینیئر اداکارہ نے انہیں نظر انداز کیا اور ان سے ملے بغیر یا سلام کیے بغیر جاکر بیٹھ گئیں۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ بیٹھنے کے بعد بھی انہوں نے سینیئر اداکارہ کو جاکر سلام کیا اور پھر اپنے کام میں لگ گئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ اداکارہ کا نام نہیں لینا چاہتیں، وہ کافی سینیئر اور عزت دار اداکارہ ہیں لیکن ان کے رویے پر انہیں اس وقت افسوس ہوا تھا۔
سینئر اداکارہ نے سلام کا جواب تک نہیں دیا، مومنہ اقبال۔۔
Facebook Comments