senior adakara ne chohti baar botox karalia

سینئر اداکارہ نے چوتھی بار بوٹاکس کرالیا۔۔

سینئر اور معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے جوان نظر آنے کیلئے  چوتھی  بار بوٹاکس کروالیا۔شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر جھریوں اور بوٹاکس کروانے سے متعلق بات کی ہے۔اداکارہ کا اپنے وی لاگ کے آغاز میں بتانا ہے کہ بوٹاکس کروانے سے قبل انہیں متلی محسوس ہو رہی ہے۔بعد ازاں بوٹاکس کرواتے ہوئے اور بوٹاکس کے بعد کے مناظر بھی شگفتہ اعجاز نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔اداکارہ شگفتہ اعجاز کا بتانا ہے کہ انہوں نے یہ چوتھی بار بوٹاکس کروایا ہے جس سے ان کے ماتھے، آنکھوں گرد کی جھریاں ختم ہو گئی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اپنی اپنی خواہش کی بات ہے آج کل بہت سے لوگ بوٹاکس کروا رہے ہیں، کچھ لوگ اس سے متعلق کھل کر بات کرتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے اسکن ٹریٹمنٹ لیا ہے جبکہ کچھ لوگ اس معلومات کو چھپاتے ہیں۔شگفتہ اعجاز کا اپنے وی لاگ میں یہ بھی بتانا ہے کہ یہ ان کے کرداروں پر منحصر کرتا ہے کہ وہ بوٹاکس کروائیں یا نہیں، کچھ کرداروں کے لیے چہرے پر جھریاں ضروری ہوتی ہیں کچھ میں جھریاں چھپانی ہوتی ہیں۔ان کا بتانا ہے کہ وہ لگاتار بوٹاکس ٹریٹمنٹ نہیں لیتی ہیں، وہ طویل عرصے اور وقفے کے بعد بوٹاکس کرواتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں