senior adakara ne bahu ke khilaaf videos delete kardin

سینئر اداکارہ نے بہو کے خلاف وڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو نیہا سے متعلق اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دونوں وڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔دو روز قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ویڈیو میں اداکارہ کی جانب سے نیہا پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی جس کے جواب میں نیہا نے بھی نام لیے بغیر ساس اور نند کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس کے بعد صبا فیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے تمام مداحوں اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔اب صبا فیصل نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ  وہ ان کے خاندانی مسائل کو سمجھیں اور ان کی بہو سمیت ان کے حوالے سے گندی باتیں نہ کریں اور وہ ان سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا بند کریں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں