senior adakara muawze se mehroom

سینئر اداکارہ معاوضے سے محروم۔۔

سنیئراداکارہ مرینہ خان کی معاوضہ نہ ملنے پر  فلم “یاراوے “کے  پروڈیوسر پر  کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ” آپکو شرم آنی چاہیے”۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مرینہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ” میں بہت پریشان ہوں کہ یہ فلم ریلیز ہو رہی ہے لیکن مجھے پروڈیوسرز کی طرف سے پوری رقم ادا نہیں کی گئی جس کا انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا۔اس کے علاوہ وہ معاہدے پر دستخط کرنے میں تاخیر کرتے رہے۔لہٰذا تکنیکی طور پر اگر میں چاہوں تو شاید میں سٹے آرڈر لے سکتی ہوں، لیکن میں سست ہوں۔” اداکارہ نے کہاکہ” فلم “یاراوے” کے پروڈیوسر کے لئے میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپکو شرم آنی چاہیے”۔واضح رہے کہ فلم “یاراوے” تکون محبت کی کہانی ہے جس میں سمیع خان ، علیزے ناصر اور فضان خواجہ مرکزی کردار اداکر رہے ہیں ۔یہ فلم 16 ستمبر 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں