اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر انہیں علم ہوتا کہ ٹی وی ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” اتنا زیادہ کامیاب ہوگا تو وہ اس کا زیادہ معاوضہ طلب کرتے۔ ایک تازہ انٹرویو میں عدنان صدیقی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے ڈرامے کی کامیابی کے مطابق انہیں اس کا معاوضہ نہیں ملا تھا۔انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ٹی وی ڈرامہ اتنا زیادہ ہٹ ہو جائے گا اور اس کا سارا کریڈٹ ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کو جاتا ہے۔عدنان صدیقی کے مطابق” میرے پاس تم ہو “میں ہمایوں اور عائزہ نے بہترین اداکاری کی اور وہ خود بھی ان کے درمیان اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 کے بلاک بسٹر ڈرامے نے ان کے شوبز کیریئر کو آگے بڑھنے میں بہت مدد دی اور انہیں اس سے پوری دنیا میں شہرت ملی۔
Facebook Comments