senior adakar ki ehlia ne 35 saal baad khula leli

سینئراداکار کی اہلیہ نے 35سال بعد خلع لے لی۔۔

 سینئر اداکار فردوس جمال کی اہلیہ نے شادی کے 35 سال بعد ان سے خلع لے لی۔اس بات کا انکشاف فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے اپنے والد کے کینسر کے بعد فیملی کو چھوڑ دینے کے بارے میں دیے گئے حالیہ انٹرویو پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ ویڈیو بناتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے اور کاش کہ یہ ویڈیو مجھے نہ بنانی پڑتی کیونکہ ہر بیٹے کی کوشش ہوتی ہے کہ گھر کی بات باہر نہ نکلے لیکن جب انسان کو ان گناہوں کی سزا ملنے لگے جو اس نے کیے ہی نہ ہوں تو بات کرنی پڑتی ہے۔ حمزہ فردوس نے والد پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے رویوں کی وجہ سے ہی ان کی والدہ نے خلع لی۔حمزہ فردوس نے یوٹیوب پر تقریبا 10 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں والد کے رویے سمیت والد کے بھائیوں کی جانب سے پیدا کی گئی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے انتہائی افسردہ اور مایوسی کی حالت میں بتایا کہ وہ اپنے گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتے تھے لیکن وہ والد کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مجبور ہوئے۔حمزہ فردوس نے بتایا کہ والد کی تمام اولاد اور اہلیہ نے ہی فردوس جمال کو کینسر کے وقت سہارا دیا، ان کے علاج کے اخراجات برداشت کیا، ان کی دیکھ بھال کی اور اگر انہوں نے نہیں کی تو اور کون تھا ان کا خیال رکھنے کے لیے؟اداکار نے بتایا کہ ان کی بہن اپنے والد کی دیکھ بھال کرتی رہیں جب کہ وہ اور ان کے بھائی والد کے علاج کے لیے اخراجات کے انتظامات کرتے رہے۔حمزہ فردوس کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے چار سے پانچ سال کے دوران ایک بھی ڈرامے میں کام نہیں کیا؟ کوئی ان سے جاکر پوچھے کہ ان کے اخراجات کیسے چل رہے ہیں؟انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ والد ہمیشہ یہی کہتے رہے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی اور یہ کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں، انہوں نے ایک بار بھی ان کی والدہ سے متعلق نہیں سوچا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے ان کے والد کے ساتھ شادی میں 40 سال گزار دیے لیکن اس باوجود وہ یہی شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی۔حمزہ فردوس نے مبہم انداز میں سوال کیے کہ لاہور میں رہائش کے لیے اور بھی اچھی جگہیں ہیں لیکن ان کے والد ایک خراب جگہ میں رہائش کے لیے بضد کیوں ہیں؟ اور وہاں ہی وہ کیوں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں؟۔انہوں نے والد کے بھائیوں یعنی اپنے چچاؤں پر بھی الزامات عائد کیے اور کہا کہ چچاؤں نے انہیں بے گھر کرنے کی کوشش کی، ان پر مقدمات کیے گئے، ان سے جرمانے لیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 18 سال محنت کرکے اپنا گھر بنایا لیکن اس گھر میں بھی انہیں رہنا نہیں دیا جا رہا۔حمزہ فردوس نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس پورے معاملے میں ان کی والدہ، بہن، بیوی اور بھابھی کی عزت کا خیال رکھیں اور ان کی تصاویر استعمال نہ کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں