senior adakar ke sath fraud hogya

سینئر اداکار کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔۔

سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ فراڈ ہوگیا، انہوں نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کے ٹکٹ خریدے جو جعلی نکل آئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار عاصم بخاری فراڈ کا شکار ہوگئے جنہیں جعل ساز نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کی جعلی ٹکٹ دیے اور غائب ہوگیا۔اداکار نے اس حوالے سے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دی ہے جس کے مطابق عاصم بخاری نے ماڈل ٹاؤن کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹیں خریدیں جن کی مالیات 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے تاہم وہ ٹکٹ جعلی نکلے ہیں، فراڈ کرنے والے شبیر نامی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلائی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔یاد رہے کہ سینئر اداکار عاصم بخاری کو سال 2015ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں