mazhabi shakhs hu rato ko tahajjud parhta hu

سینئر اداکار کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج۔۔

شہری کو پچاس لاکھ روپے سے محروم کرنے کے الزام میں فلمسٹار جاوید شیخ و دیگر کیخلاف درج مقدمہ خارج کر دیا گیا، ایس ایچ او روات چودھری ذوالفقار نے بتایا کہ دفعہ 420 کا مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا تھا عدالت نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کا حکم دیا تھا تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لین دین کا معاملہ کراچی میں ہوا ہے اور یہ ہماری حدود بھی نہیں بنتی اسلئے فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اب مقدمہ کی اخراج رپورٹ بنا دی ہے فلمسٹار جاوید شیخ سلیبرٹی ہے اگر کوئی کمپنی انکے ذریعے تشہیر کر کے فراڈ کرتی ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں جاوید شیخ نے بھی فراڈ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں