senior adakar firdous jamal ka kamiyaab operation

سینئر اداکار فردوس جمال کا کامیاب آپریشن۔۔

معروف سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹوں حمزہ فردوس جمال اور باذل فردوس جمال نے والد کی طبیعت کے حوالے سے ان کے مداحوں کو آگاہ کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے سینئر اداکار کے بڑے بیٹے اور اداکار و ہدایت کار حمزہ فردوس جمال نے والد کی سرجری کا بتاتے ہوئے دعا کی اپیل کی اور لکھا کہ اب ان کے والد خیریت سے ہیں ، 12 گھنٹے کی کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے ان کا ٹیومر نکال دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرجری کروانے سے قبل ان کے والد کے حوصلے بلند تھے۔فردوس جمال دوسرے بیٹے اور فٹنس ٹرینر و ماڈل باذل فردوس نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر والد کی سرجری سے قبل اور بعد کی دو مختلف ویڈیوز شیئر کیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں