senior adakaar ne dil azaari pr maafi maang li

سینئر اداکار نے دل آزاری پر معافی مانگ لی۔۔

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا کہ ایسے حالات بھی دیکھے ہیں کہ بھوک کی وجہ سے میری انتڑیوں میں ز خم ہو گئے تھے۔۔ پہلے کام کا معاوضہ7روپے ملا تھا جس میں سے پانچ روپے والدہ اور دو روپے والد کو دئیے تھے ،مجھے اپنے ماضی کاکوئی افسوس نہیں کیونکہ اگرمیں بھوک نہ کاٹتا تو آج میں اور میرے بچے اس مقام پر نہ پہنچتے ۔ ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوسٹ نے کہا کہ ماضی میں سے اچھی چیزیں یاد رکھنی چاہیے اور بری بھلادینی چاہیے ،بعض اوقات ایساہوتا ہے کہ آپ کا ماضی آپ میں تلخی لے آتاہے اورمیری زندگی میں بھی ایک عرصہ تلخی رہی ہے لیکن اس دوران مجھ سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہو میں ان سے معافی کا طلبگارہوں۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں