PIA ke ishteharaat tehqeqaat ka hukum jaari

سینئر اداکار کو سرکاری علاج معالجے کی یقین دہانی۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اداکار فردوس جمال کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ قوم آپ کے لئے دعاگو ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے فردوس جمال سے خیریت دریافت کی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے کہا کہ اِنشاءاللّٰہ آپ کے علاج میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔اعلامیہ کے مطابق فردوس جمال نے مزاج پرسی اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ سرطان کے مرض میں مبتلا فردوس جمال ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں