senior adakaar haadsay mein baal baal bachgye

سینئر اداکار کار حادثے میں بال بال بچ گئے۔۔

کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سینئراداکار محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی۔ حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، کل رات میرا ٹورانٹو میں ایکسیڈنٹ  ہوا،شاہدکے مطابق ’میں اپنے دوست ناصر کے گھر کھانے پر جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی سلپ ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بچ گیا‘۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار شاہد کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں