سینیٹ نے اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باعث پیمرا ترمیمی بل 2020ءکو کثرت رائے سے مسترد کردیا ، ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا‘ متعدد بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دئیے گئے۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔سینیٹر فیصل جاوید نے پیمرا ترمیمی بل 2020ءمنظوری کے لیے پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی اور ایوان نے اسے مسترد کردیا۔ قائد ایوان سینیٹروسیم شہزاد نے بل مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج دودھ کا دودھ پانی ہونا چاہئے کہ کارکنوں کے حق کے خلاف کون ہے۔۔

Facebook Comments