خصوصی رپورٹ۔۔
تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے نتائج نے دو معروف خواتین اینکرز کی نجی زندگی کے راز کھول دیئے۔۔اے آر وائی نیوز پر مارننگ شو کرنے والی خاتون اینکر کے ساتھ ساتھ پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک پروگرام اینکر کی شادیاں کس سے ہوئیں اور جسے ایک عرصہ سے خفیہ رکھاجارہا تھا، سب سامنے آگیا۔۔
ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) کے فیصل سبزواری کو سینیٹر منتخب ہونے پر سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مبارکباد دی ۔ مدیحہ نقوی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فیصل سبزواری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مبارک ہو سینیٹر صاحب‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مبارکباد کیساتھ ہی انہوں نے دل کے ایموجی بھی استعمال کیے جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ان کی شادی کی باتیں بھی شروع ہوگئیں۔فیصل سبزواری اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور انہوں نے رواں برس پہلی بار سینیٹ کا انتخاب لڑا۔اس سے قبل فیصل رضا عابدی کی معروف میزبان کیساتھ شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی تھی ۔ دریں اثنا سینیٹر منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے شادی بھی کرلی۔فیصل واوڈا نے اینکر پرسن سعدیہ افضال سے شادی کی ہے جس کی تصدیق ان کی اہلیہ نے خود ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرکے کی ہے۔سعدیہ افضال اور فیصل واوڈا کی شادی پر لوگوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے اور شادی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اس جوڑی نے پہلی بار اپنے رشتے کو پبلک کیا ہے۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی سید عون شیرازی کا دعوی ہے کہ انہوں نے یہ خبر سب سے پہلے بریک کی تھی۔۔ عون شیرازی کے مطابق وہ یہ خبر چوبیس دسمبر دوہزار اٹھارہ کو بریک کرچکے ہیں۔۔جب پپو سے ان دونوں خبروں سے متعلق تصدیق کے لئے رابطہ کیاگیا اور انہیں غیرت دلائی گئی کہ یہ خبریں تو پہلے سے ہی بریک کرنے کے دعوے بھی سامنے آگئے ہیں تو پپو نے زوردار قہقہہ بلند کرتے ہوئے کہا۔۔۔ دعوے نہیں ، کام بولتا ہے۔۔ ہمارا پچھلا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لو، یہ خبریں ہم نے بریک کی ہیں یا نہیں ،سب کو واضح ہوجائے گا۔۔پپو نے الٹا عمران جونیئر ڈاٹ کام کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ۔۔ آپ لوگ اپنا آرکائیو بنائیں اور جب ایسا کوئی معاملہ ہوتو فوری اسکرین شاٹ کے ساتھ سب سے پہلے بریکنگ کا دعوی کردیں۔۔ (خصوصی رپورٹ)۔۔