Senate committee concerned over new advertisement policy

سینیٹ کمیٹی اطلاعات کا اشتہارات پالیسی پراظہار تشویش ۔۔

سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات نے قومی اشتہارات پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو اشتہار دینے کی سفارش کی ہے اور سرکاری پالیسی پر بریفنگ کیلئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو طلب کرلیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے قومی اشتہارات کی پالیسی اور میڈیا کو اشتہارات کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ اداروں کو بند اور ملازمین کو بے روزگار نہ کیا جائے، نئی پالیسی سے میڈیا کی ترقی رک جائے گی۔چیئرمین کمیٹی فیصل جاوید نے کہا کہ اشتہارات ضروری ہیں اور تخلیقی کاموں کو روکنے سے مسائل سامنے آئیں گے، اشتہارات کا علاقائی کوٹہ ختم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو یکجا کرنے اور نئی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے، اشتہار دیے جائیں تاکہ میڈیا انڈسٹری ترقی کرے، اشتہارات کیلئے وزارتوں اور اداروں کے بجٹ مختص کئے جائیں۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں