خودساختہ صحافی تنظیم کا الیکشن، سرکاری ووٹ بکس اور سیلز کا استعمال۔۔

کراچی کے ضلع کورنگی میں  خودساختہ صحافتی تنظیم کے سالانہ الیکشن کے دوران حکومتی ووٹ بکس اور سیلز کا استعمال الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شفاف انتخابات پر بھی سوالیہ نشان اٹھانے لگا۔خودساختہ صحافتی تنظیم کے دو دھڑوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران باقاعدہ سرکاری ووٹ بکس کی تصاویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی ،تاہم ابھی تک حکومتی سطح پر کو نوٹس نہیں لیا گیا۔ خودساختہ صحافتی تنظیم نے سالانہ الیکشن کے دوران حکومتی سطح پر استعمال ہونیوالے سرکاری ووٹ بکس کا ناصرف غیر قانونی طور پر استعمال کیا بلکہ ووٹ بکس کو سیل کرنے والی سرکاری پرنٹ زد سیلز بھی استعمال کی گئی ہیں ۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بلدیاتی الیکشن یا جنرل الیکشن کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کے دوران استعمال کی جانے والی تمام تر اشیاء الیکشن کمیشن کے زمہ داروں کی نگرانی میں متعلقہ محکمے میں جمع کی جاتی ہیں ۔اس کے باوجود ضلع کورنگی میں خودساختہ صحافتی تنظیم کے سالانہ الیکشن میں  سرکاری ووٹ بکس اور سیلز کا کھلم کھلا استعمال الیکشن کمیشن آف پاکستان کی شفاف انتخابات پر مزید کئی سوالیہ نشان کو جنم لینے لگا۔؟؟؟؟؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں