sejj ke rukn sahafion ki health insurance ka aelan

سیج کے رکن صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کا اعلان۔۔

کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) نے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور حاصل کرتے ہوئے اپنے  تمام ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہیلتھ انشورنس کروائی ہے جس کے تحت مالیاتی اور انرجی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر کے معروف اسپتال میں علاج کی مفت سہولیات حاصل ہوں گی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی صحافتی تںظیم نے نہ صرف اپنے ممبران بلکہ ان کے اہل خانہ کے لئے ہیلتھ انشورنس کروائی۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری محمد سہیل افضل خان نے سیج کے ممبران میں انشورنس کے کارڈ تقسیم کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل افضل خان نے کہا کہ اس وقت صحت کی سہولیات ایک بنیادی ضرورت کے اور اس حوالے سے سیج کی جانب سے اپنے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو ہیلتھ کارڈز کی فراہمی ایک بہت ہی بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب ہم سب کا گھر ہے اورنئی باڈی تمام ممبران کی خدمت کے لئے بغیر کسی تفریق کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہ پریس کلب سیج کی سرگرمیوں کے لئے ہر طرح سے تعاون کے لیے تیار ہے۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا کہ دیگر صحافی تنظیموں کو بھی سیج کی تقلید کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت صحت کی سہولیات ناپید ہیں ۔سیج کے صدر راجہ کامران نے کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیج نے اپنے ممبران کی خدمت کا سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کی شکل میں ایک بڑا اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ صحافی دوستوں اور ان کے اہل کو صحت و تندرستی دے اور اس کارڈ کے استعمال کی ضرورت پیش نہ آئے۔ اس موقع پر سیکریٹری سیج کاشف منیر نے سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد سہیل افضل خان اور پوری مجلس عاملہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیج گذشتہ تین برس سے اپنے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے مختلف پروگرامات کا انعقاد کر رہی ہے اور اب ہیلتھ کے شعبے میں بھی ممبران کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہیلتھ انشورنس کے تحت سیج ہر ممبر اور ان کے اہل خانہ کو فی کس تین لاکھ روپے تک ملک کے کسی بھی اچھے اسپتال میں علاج معالجے کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں 6لاکھ روپے تک علاج کروایا جاسکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسپیشل ٹیسٹ جیسے سی ٹی اسکین وغیرہ بھی اس کارڈ پر کروایا جا سکے گا۔اس موقع پر جوبلی ہیلتھ کے نمائندے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف کراچی میں 100 سے زائد اسپتال جوبلی ہیلتھ کے پینل پر ہیں اور صحافی اور ان اہل خانہ ان اسپتالوں کے ساتھ ساتھ دیگر اسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈ ہولڈرز چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن یا موبائل ایپ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس پر وقار تقریب میں خازن کراچی پریس کلب عمران ایوب،نائب صدر ارشاد کھوکھر، مجلس عاملہ کے رکن محمد کفیل احمد  محمد فاروق ، حماد حسین، قاضی یاسر ، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی ، صدر کے یو جے دستور حامد الرحمن ، وکیل الرحمن اور سیج کے 30 سے زائد ممبران نے شرکت کی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں