showbiz keliye parhai chordi

سیکورٹی کا فیصلہ آئی جی، چیف سیکرٹری کے سپرد۔۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے شیخ رشید سے معاملات طے پاچکے اب کوئی اختلاف نہیں، پی ٹی آئی کی سپورٹر ہو ، (ن) لیگ کی کبھی حمایت نہیں کی، اس کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ میرے خلاف ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں حریم  شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد لوگ میرے خلاف ہیں، میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے، ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے اب کوئی اختلاف نہیں ہے ان سے معاملات طے پاچکے ہیں۔ دریں اثنا حریم شاہ کو سیکیورٹی دینے سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ نے  نمٹا دی ،  حریم شاہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ مسلسل حراساں کیا جا رہاہے  اس لیے سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔  حریم شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو درخواست کا جا ئزہ لینے کی ہدایت کی ہے ، عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں