26 channels maafi ki khabar chalaenge

سیکورٹی ادارے قانون کی پاسداری کریں، سپریم کورٹ۔۔

عدالت عظمی نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی مختصر سماعت کے دوران  تمام سکیورٹی اداروں کو قانون کی پاسداری کرنے کا حکم جاری کردیاہے،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت حکومت کی جانب سے کسی صحافی کیخلاف کسی قسم کی بھی کوئی فوجداری کارروائی نہیں چل رہی ہے، حیدر وحید نامی ایک درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے ایک اور متفرق درخواست بھی داخل کی گئی ہے، جس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 19کے تحت جو آزاد ی اظہار رائے کا جو تحفظ الیکٹرونک میڈ کو حاصل ہے وہی سوشل میڈیا کو بھی ہونا چاہیئے ،تاہم جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ وقت کی کمی کے باعث آج کیس کی تفصیلی سماعت نہیں کی جاسکتی ،بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں