تحریر: محمد امتیازخان فاران، صدرکراچی پریس کلب۔۔
سیکورٹی اداروں خصوصا! رینجرز سے گزارش ھے کہ میڈیا کے لوگ چاھے وہ رپورٹرز ھوں کیمرہ مینز یا ٹیکنیکل اسٹاف ھر مشکل مرحلے چاھے سیلاب ھو ،زلزلہ ھو، دھشت گردی کا عفریت ھو میں اپنے ملک اور ریاستی اداروں کے ساتھ موجود ھوتا ھے حالانکہ ان کے پاس وہ سہولتیں بھی نہیں ھوتیں جو اداروں کے پاس ھوتی ہیں اسی طرح موجودہ حالات میں جبکہ کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا سمیت پورا پاکستان گھرا ھوا ھے عوام کو اس سے بچانے ان تک اطلاعات پہنچانے کے لئے پاکستان کا میڈیا بھی سہولتین نہ ھونے (حتی کہ کئی کئی ماہ سے تنخواھوں سے محروم ھونے )کے باوجود دوسرے ادارون کی طرح اپنی زندگی دائو پر لگا کر فیلڈ میں موجود ھے اور لمحہ لمحہ آگاھی دے رھا ھے حکومتی اقدامات ڈاکٹرز کی احتیاطی تدابیر اور اپنے سیکورٹی اداروں کی کار گزاری عوام تک پہنچا رھا ھے تاکہ عوام میں بے چینی افراتفری نہ پیدا ھو یا نہ بڑھے جس طرح حکومت ڈاکٹرز فلاحی ادارے سیکورٹی ادارے فیلڈ میں اسی طرح ھم صحافی برادری (رپورٹرز،کیمرہ مینز،ٹیکنیکل اسٹاف)ان تمام ادارون کو خراج تحسین پیش کرتی ھے اور عوام کو بھی ان کی خدمات بتا رھی ھے لیکن افسوس کہ فیلڈ میں سیکورٹی اداروں کے اھلکاروں کی جانب سے کئی مقامات پر میڈیا سے جو اپنے صحافتی ذمہ داریوں کے لئے آمد ورفت میں ہیں انہیں ھتک آمیز رویہ کا نشانہ بنایا جارھا ھے ھماری اعلی حکام سے گزارش ھے کہ اس عمل کو رکوائیں بین القوامی قوانین کے مطابق آزاد میڈیا کے ذریئعے ان حالات کی کوریج اور عوام تک شعوری مہم پہنچانے کے لئے انتہائی ناگزیر ھے بصورت دیگر بہت سے سوالات پیش آسکتے ہیں باھم بیٹھ کر پالیسی بنائی جاسکتی ھے اگر میڈیا کو اس طرح ذمہ داریوں سے روکا گیا اور عوام تک اطلاعات کی باآسانی رسائی نہ ھوسکی تو ایسی صورت میں عوام میں تشویش اور افراتفری بڑھنے کے خدشات بھی بڑھ سکتے ہیں
عوام سے گزارش ھے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے واسطے خود اور اپنی اولادوں والدین اور چاھنے والوں کو کورونا سے بچانے کے لئے گھروں میں رھیں اور حکومت ڈاکٹرزپیرا میڈیکل اسٹاف سیکورٹی اداروں صحافی برادری کے تحفظ کے لئے دعا کریں۔(محمد امتیاز خان فاران، صدر کراچی پریس کلب)۔۔