محترم سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد صاحب،گزارش ہے کہ کل لاہور پریس کلب کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نام پر بننے والی ایک جعلی تنظیم کو مبارکباد دے کر ” اصل” ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، محترم صدر اعظم چوہدری صاحب نے عوامی سطح پر نہ صرف اس پریس ریلیز سے اظہار لاعلمی کیا بلکہ اس پر معذرت بھی کی کہ ان کے اور سیکرٹری کے علم میں لائے بغیر پریس ریلیز جاری ہوئی جو یقینا ہم سب کے لیے حیران کن امر تھا کہ کلب میں ایسے کون سے لوگ ہیں جو صدر اور سیکرٹری کو بھی بائی پاس کر رہے ہیں اور ایک جعلی تنظیم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ آپ کلب کے چیف ایگزیکٹو ہیں اس لیے آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن نو اگست کو اناونس ہیں ۔سینئر اور معتبر صحافی حسنین قریشی صاحب کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے چیف الیکشن کمیشن ہیں ۔ لاہور پریس کلب کے سینئر ممبران اور جید صحافی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران ہیں جو پریس کلب کی جانب سے ایک جعلی تنظیم کے ساتھ کھڑا ہونے پر شدید غم و غصے کا شکار ہیں ۔لہذا آپ سے ممبران سوال کرتے ہیں کہ وہ کون ہے جس نے باڈی کو بائی پاس کر کے دو نمبر پریس جاری کروائی۔ آپ سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرائیں اور ممبران کو بتائیں کہ کلب کے اندر دو نمبر لوگوں کا سہولت کار کون ہے کیونکہ یہ کلب کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے کہ صدر اور سیکرٹری کو لاعلم رکھ کر ان کے اختیارات استعمال کیے جا رہے ہیں اور جس نے آج یہ حرکت کی ہے وہ پہلے بھی کلب کے نام پر کیا کچھ کرتا رہا ہو گا ۔ امید ہے آپ اصل حقائق سامنے لائیں گے تاکہ ممبران ایسے لوگوں کو پہچان سکیں۔کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن
سیکرٹری پریس کلب کے نام خط۔۔
Facebook Comments