کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی کی والدہ کا سوئم اتوار کو سہ پہر 3بجے سلمان ٹاور، ملیر، نیشنل ہائی وے پر ہو گا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتے کو یہاں عثمان غنی مسجد، ملیر میں ادا کی گئی، بعدا زاں انہیں ایئرپورٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، سینئر صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق شخصیات حسن عباس،سعید جان بلوچ، ناصر شریف، شاہد غزالی، غلام اکبر جعفری ڈاکٹر ایوب شیخ، سہیل سانگی، جاوید حسین خٹک، ایم ایم عالم، یونس مہر، بلال حسن، ریاض سہیل، آزاد نہڑیو، نصر اللہ جمالی راہب گاہو، سامی میمن، اکبر بلوچ، چاند نواب، افضل خان، عبدالرزاق ابڑو اور دیگر نے شرکت کی۔جب کہ سندھ کے وزیر ساجد جوکھیو، معاون خصوصی سلمان مراد بلوچ، پیپلز پارٹی کے راہنمائوں میر عباس تالپور، صفدر بھٹی، عادل بلوچ اور دیگر نے عاجز جمالی کے گھر پہنچ کر ان سے تعزیت کی۔دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے فون کرکے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر شازیہ عطا ءمری، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سعید غنی، امتیاز شیخ اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات کے ذریعے عاجز جمالی سے تعزیت کا اظہار کیا۔
سیکرٹری کے یوجے کی والدہ سپردخاک، سوئم آج ہوگا۔۔
Facebook Comments