secretary kuj ki walida keliye ijtemai fatiha khuani

سیکرٹری کے یوجے کی والدہ کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی   کی والدہ کے انتقال پر کراچی پریس کلب میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ کراچی پریس کلب اور کے یو جے کی جانب سے ہونے والے تعزیتی اجلاس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد نائب صدر لبنی جرار کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نائب صدر رشید میمن خازن وحید راجپر   فہیم صدیقی کے علاوہ سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ سینئر صحافی عبدالجبار ناصر نے فاتحہ خوانی کرائی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیئے دعا کرائی گئی۔  کراچی پریس کلب کی گورنر باڈی کے ارکان فاروق سمیع خلیل احمد ناصر نبیل احمد لیاق مغل سینئر صحافیوں مقصود یوسفی، طلحہ ہاشمی ، حسن عباس، ہمسفر گاڈہی، ذوالفقار راجپر، اصغر سومرو، فیاض قریشی ، رانا لیاقت ، جاوید قریشی ، اقبال سواتی ،  وحید کھوسو ، طارق معین ، ذاکر حسین محکمہ اطلاعات کے افسران ، آرٹس کونسل سے فرح خان ، نصرت عظمی اسٹیل ملز کے ممریز خان پائلر کے کرامت علی  سمیت سول سوسائٹی سے وابستہ مختلف رہنمائوں نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے عاجز جمالی سے گلے مل کر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری صحافی برادری آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ والدہ جیسی عظیم کا خال تو دنیا کا کوئی بھی رشتہ بھر نہیں سکتا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں