kuj dastoor ne dastoor group ko nayi tanzeem qaraar dedia

سیکرٹری کے یوجے دستور کو”خاموش” کرادیاگیا۔۔؟

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ہفتہ کو ریاض احمد ساگر کی سربراہی میں منعقد ہوا.  اجلاس کا ایجنڈا  سیکرٹری محمد عارف خان کی جانب سے کئے جانے والے  ذاتی  اوریکطرفہ فیصلوں کو کے یو جے کے فیصلے قرار دینے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ  اور27 فروری کو اعلان کردہ الیکشن تھے ،اجلاس میں سیکرٹری محمد عارف خان, جوائنٹ سیکریٹری کفیل الدین فیضان ، وقار بھٹی ، خازن وکیل الرحمن , نائب صدر محمد رضوان بھٹی ، سیکریٹری اطلاعات منیر عقیل انصاری ، ممبر گورننگ باڈی طلعت حسین، راؤ افنان ، ریحان حیدر ، امجد قائم خانی اور  شمیل احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری سہیل افضل خان نے خصوصی شرکت کی۔ نائب صدر شمس کیریو ، سبط حسان ، رانا جاوید اور کلثوم جہاں نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر رخصت لی ۔اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ   سیکرٹری  کے یو جے اپنی ذاتی رائے کو کے یو جے کے فیصلے قرار دیتے ہوئے   باڈی میں مسلسل  انتشار  کی بات کر رہے ہیں ، آج کا اجلاس اور اس سے پہلے والا اجلاس اور اس کے شرکاء ان کے اس موقف کی تردید ہے  باڈی کی ٹوٹ پھوٹ کی خبریں پھیلانا ان کا ذاتی ایجنڈا ہے ۔ اگر گورننگ باڈی بحث و تکرار کے بعد کوئی فیصلہ کرتی ہے اور کوئی عہدیدار یا رکن اس کی کھلے عام مخالفت کرتا ہے تو وہ پوری گورننگ باڈی کی توہین ہے ، اجلاس میں سیکریٹری  کے یو جے عارف خان کی جانب سے مختلف گروپس میں چلائی جانے والی کے یو جے کی سالانہ رپورٹ سے اظہار تعلقی کیا گیا اور کہا گیا کہ کے یو جے کی نہ تو کوئی سالانہ رپورٹ تیار ہوئی ہے اور نہ ہی باڈی نے اس کی منظوری دی گئی ہے ۔ سیکریٹری  کے یو جے عارف خان کو بھی پابند کیا گیا کہ وہ باڈی کی منظوری کے بغیر کوئی میسج یا رپورٹ جاری نہیں کریں گے۔ سیکریٹری کے یو جے نے باڈی کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں ووٹر لسٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا. سیکریٹری کے یو جے کی جانب سے باڈی کی منظوری کے بغیر جاری کردہ ووٹر لسٹ پر شدید اعتراضات کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے ووٹر لسٹ کو فائنل کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منگل 9  فروری  کو ہو گا۔ جس میں باڈی ووٹر لسٹ کو فائنل کرے گی اور اس کے بعد جاری کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر صحافیوں کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔ اجلاس میں جنرل کونسل اجلاس بلانے کا معاملہ بھی زیر بحث ّآیا اور بتایا گیا کہ گورننگ باڈی کے کسی اجلاس میں اجلاس بلانے کی منظوری نہیں دی گئی اس لیے اسے موخر یا منسوخ کرنے کا سوال ہی  بے معنی ہے ،تاہم اب 27 فروری کو الیکشن کے بعد جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں شرکاء اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں. اجلاس نے کے شرکاء نے کہا کہ کے یو جے کے اجلاس کی روداد تمام ممبران کے پاس امانت ہوتی ہے اس لیے سیکریٹری ایسے اقدامات کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔  لہذا سیکریٹری ایسے اقدامات سے گریز کریں ۔ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے سہیل افضل خان نے سیکریٹری کے یو جے کو پابند کیا کہ وہ کے یو جے کے ہنگامی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل کریں۔ سیکریٹری کے یو جے عارف خان نے کے یو جے کی باڈی کی اجازت کے بغیر کوئی میسج یا تحریر نہ چلانے کی یقین دہانی کروائی۔۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں