سندھ حکومت کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری ندیم الرحمن میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی پریس کلب کے رہائشی منصبوں کے حوالے سے موجود مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی، کراچی پریس کلب کی عمارت اور کلب کی جمہوری، صحافتی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی تاریخ نے کلب کو ملک بھر میں منفرد رکھا ہے. اس نے یے بات کراچی پریس کلب کے عہدیدران کو مبارک دینے کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں اور سندھ حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہا ہے، محکمہ اطلاعات کراچی پریس کلب کے بیمار میمبران، پلاٹس اور کلب کے مسائل کے حوالے سے کلب کے عہدیدران اور منسلک ڈپارٹمنٹ کے درمیان ایک اجلاس بلایا جائے گا. کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے کہا کہ کراچی پریس کلب اور صحافیوں کا محکمہ اطلاعات کے ساتھ ہمیشہ ایک مظبوط سنگم رہا ہے، اب بھی امید کرتے ہے کہ محکمہ اطلاعات کراچی پریس کلب کے مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا، کراچی پریس کلب ایک تاریخی عمارت ہونے کے ساتھ جمہوری، آزاد صحافت اور انسانی حقوق کی جنگ میں رہنمائی کا کردار ادا کیا ہے. اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، جوائنٽ سیکریٹری اسلم خان، گورننگ باڈی کے میمبران فاروق سمیع، ذوالفقار راجپر ،شمس کیریو ،ذوالفقار واہوچو نے سیکریٹری ندیم الرحمن میمن اور محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر یوسف کابورو، ڈائریکٹر پریس اصغر نقوی کو اجرک کے تحائف پیش کیے، بعد میں ندیم الرحمن میمن کو کراچی پریس کلب کے مختلف سیشن کا دورہ کیا
سیکرٹری اطلاعات سندھ کا دورہ پریس کلب۔۔
Facebook Comments